Home پاکستان سابق وزرا اور مشیروں کے ہمراہ پولیس گارڈز تاحال تعینات

سابق وزرا اور مشیروں کے ہمراہ پولیس گارڈز تاحال تعینات

قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد پروٹوکول کے حقدار نہ رہنے کے باوجود سابق کابینہ کے ارکان کو فراہم کی گئی پولیس گارڈز کی خدمات اب تک واپس نہیں لی گئی ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے افسران نے کہا کہ بلیو بُک کے مطابق وزیر اعظم کے وزرا اور مشیر اپنے عہدوں پر برقرار رہنے تک پولیس گارڈز اور اسکواڈز کی خدمات حاصل کرنے کے حقدار تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گارڈز اور اسکواڈز حاضر سروس عہدے داروں کی حفاظت کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔

افسران نے کہا کہ استعفیٰ دینے، دفتر چھوڑنے یا برطرف کرنے کے بعد وہ محافظوں اور دستوں کے حقدار نہیں ہیں، تاہم کابینہ کے ارکان کو فراہم کیے گئے پولیس گارڈز اور اسکواڈز کو ابھی تک واپس نہیں لیا گیا ہے۔وی آئی پیز کی سیکیورٹی اخراجات کم کرنے کیلئے ‘تھریٹ کمیٹیوں’ کی منظوری

افسران نے مزید کہا کہ بلیو بُک کے مطابق وزیر اعظم پاکستان وی وی آئی پی (اہم ترین شخصیت) ہیں اور پولیس گارڈز اور سکواڈز سمیت سیکورٹی پروٹوکول کے حقدار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی سیکیورٹی کے لیے منظور کیے گئے اہلکاروں کی کل تعداد ایک ہزار تھی، تاہم اس وقت 600 پولیس اہلکاروں سمیت دیگر فورسز کے اہلکاروں کو عبوری وزیر اعظم کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔

وی آئی پیز کی فہرست میں کابینہ کے ارکان بشمول وزیر، مشیر اور دیگر ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں، وزرا اور مشیروں کو 2،2 پولیس گن مین رکھنے کا اختیار ہے۔

تاہم گن مین اور پولیس گارڈز کی تعداد پورٹ فولیو اور دھمکیوں کی حساسیت کے پیش نظر مخصوص حد سے تجاوز کر گئی، وزیر داخلہ کے پاس تقریباً 3 درجن اہلکاروں پر مشتمل پولیس سکواڈ تھا۔وی آئی پیز، سینئر بیوروکریٹس کے سیکیورٹی پروٹوکول میں کمی کردی گئی

افسران کا کہنا تھا کہ ابھی قومی اسمبلی کی تحلیل کے تحریری احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں اس لیے صورتحال واضح ہونا ابھی باقی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے کا نوٹس لیا تھا اور کیس کی سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے تحریری احکامات موصول ہونے کے بعد وزیراعظم، وزرا اور مشیروں سے سیکیورٹی واپس لے لی جائے گی۔

افسران نے کہا کہ اسمبلی کی تحلیل ہونے کے بعد ایک ہفتہ سے زائد عرصے تک وزیر اعظم آرٹیکل 224-اے (4) کے تحت کام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریری احکامات موصول ہونے کے بعد وزرا اور مشیروں کی سیکیورٹی واپس لے لی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

سندھ بھر کے اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سندھ کے...

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل ہو گیا

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈمنسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے جس کے لیے نام بھی فائنل کر لیا...

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار

دوہرے قتل کا ملزم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق طبیعت...

پی پی کا سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹاکر ایم کیو ایم کا لگایا جا رہا جو قبول نہیں: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم...

‘سسرال میں ہی رہتی ہوں’، صبا فیصل کے تعلق ختم کرنیکے اعلان کے بعد ‘بہو’ نے خاموشی توڑ دی

سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے ٹعلق ختم کرنے کے اعلان کے...