Home پاکستان پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر 18 اپوزیشن ارکان کی رکنیت معطلی...

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر 18 اپوزیشن ارکان کی رکنیت معطلی پر غور

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب اور ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن کے 18 افراد کی رکنیت معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق رانا مشہود احمد، طاہر خلیل سندھو، خواجہ سلمان رفیق، عظمیٰ بخاری، حنا پرویز بٹ، عنیزہ فاطمہ اور دیگر افراد کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے پر غور کیا گیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر گزشتہ روز انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر گزشتہ اجلاس میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی اپنی رپورٹ دے گی۔

اسپیکر کی ہدایت پر بننے والی دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی میں اسپیشل سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور شامل ہیں۔

کمیٹی ایوان اور اسمبلی کی لابی میں توڑ پھوڑ کرنے والے اپوزیشن کے ارکان کو معطل کرنے کی سفارش کر سکتی ہے، کمیٹی آج شام اپنی رپورٹ اسپیکر کو پیش کر دے گی۔

واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ماضی میں اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے پر ن لیگ کے 6 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

مایوس نہیں ہونا’ یہ نظام ضرور بدلے گا

تحریر؛ ناصف اعواناس وقت دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک میں شدید سیاسی بحران ہے فریقین باہم دست گریبان ہیں اور...

حق کا انعام عقل سلیم

منشاقاضیحسب منشا وہ قافلے , وہ کارواں , وہ جماعتیں , وہ ادارے , وہ تنظیمیں جن...

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔