Home انٹرٹينمنٹ عالیہ اور رنبیر ایک فلم کا کتنا معاوضہ وصول کرتے ہیں؟ جان...

عالیہ اور رنبیر ایک فلم کا کتنا معاوضہ وصول کرتے ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

ممبئی(نیٹ نیوز)آئندہ چنددنوں میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی وڈ جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی زندگی کے کچھ دلچسپ پہلو زبان زدِ عام ہیں۔

@جہاں ان دونوں کو لے کر دیگر موضوعات پر گفتگو جاری ہے وہاں ان کی فلموں کے معاوضے کو کیسے نظر انداز کیا جاسکتا ہے؟

اداکارہ عالیہ بھٹ بالی وڈ کے کامیاب ہدایتکار مہیش بھٹ کی صاحبزادی ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اس وقت بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ ہیں جس کا ثبوت انہوں نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی میں اداکاری سے دیا۔

کے برعکس کپور خاندان بھی بالی وڈ میں پھیلا ہوا ہے، گو کہ رنبیر کپور نے کم فلموں میں کام کیا لیکن ان کی یہ ہی کوشش رہی کہ فلموں کے انتخاب میں معیار کو ترجیح دی جائے۔

دونوں ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ ایک فلم میں کام کرنے کے لیے تقریباََ 15 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں اور رنبیر کپور کو مبینہ طور پر اپنی آنے والی فلم ’اینیمل‘ کے لیے 60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے ملیں گے۔

رپورٹ کے مطابق عالیہ مذکورہ رقم اپنی فلم ’ڈارلنگز‘ کے لیے بھی وصول کریں گی لیکن اُنہوں نے سنجے لیلا بھنسالی کے کرائم ڈرامے اور کرن جوہر کی ’راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی‘ کے لیے اپنامعاوضہ تھوڑا کم کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا پر خبریں سرگرم ہیں کہ دونوں اداکار اپریل کی 17 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، دونوں کی شادی کی تقریبات 13 سے 17 اپریل کے درمیان منعقد ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید

فلسطین کے شہر جینن میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا...

تعلیمی انقلاب اور فضائی آلودگی

تحریر؛ روہیل اکبرمنہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قوم کو تعلیمی انقلاب کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے...

پڑھالکھا پنجاب منصوبہ پھر سے شروع کیا جائے

تحریر؛ اسداللہ غالبپنجاب کے موجودہ وزیراعلی چودھری پرویز الہی مشرف دور میں بھی اسی منصب پر فائز رہے ہیں ۔ اس...

میٹھا بول دل جیتنے کا فن

تحریر؛ جاوید ایاز خانبچوں کے ایک رسالے میں پڑھا تھا کہ ایک ملک کے بادشاہ نے اعلان کر رکھا تھا کہ...

تعلیمی اداروں میں منشیات کا فروغ تشویشناک ہے

تحریر :ایم فاروق انجم بھٹہ طلبہ میں آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال بڑھتا جارہا...