لاہور(سٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے خاتون اول بشریٰ بی بی اور ان کی قریبی ساتھی فرح خان پر تحریک انصاف کے منحرف رہنما 1عبد العلیم خان کے الزامات پر ردعمل دیا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عثمان 1بزدار نے کہا کہ خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں بے بنیادض الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ علیم خان، چوہدری سرور اور دیگر اپوزیشن ارکان کے من گھڑت الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور بلا ثبوت الزام تراشی کی مذمت کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ پنجاب کے سابق سینئر وزیر اور پی ٹی آئی کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان نے سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں میں فرح خان کے اثرو رسوخ کا دعویٰ کیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ فرح خان اس عمل میں بھاری رقم لیتی تھیں۔
وفاقی میں پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد فرح خان 3 اپریل کی صبح دبئی روانہ ہو گئی تھیں۔