Home انٹرٹينمنٹ ابھیشیک بچن اپنی آنے والی فلم ’دسوی‘ کو ناکام کہنے پر صحافی...

ابھیشیک بچن اپنی آنے والی فلم ’دسوی‘ کو ناکام کہنے پر صحافی پر برہم

اداکار ابھیشیک بچن اس وقت ناراض ہوگئے جب ایک صحافی نے ان کی آنے والی فلم ’’دسوی‘‘ کو ناکام کہہ دیا۔

ابھیشیک بچن اداکارہ یامی گوتم اور نمرت کور کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم ’’دسوی‘‘ کی خوب زورو شور سے تشہیر کرنے میں مصروف ہیں۔ اور اسی سلسلے میں یہ تینوں اداکار مختلف ایوینٹس میں شرکت کررہے ہیں۔

پیر کے روز ممبئی میں فلم کی اسپیشل اسکریننگ منعقد کی گئی جس میں تینوں اداکاروں نے شرکت کی۔ فلم کی اسکریننگ کے بعد جب تمام اداکار واپس جانے لگے تو صحافیوں نے ابھیشیک بچن کو گھیر لیا اور ان سے تصویر کے لیے پوز دینے کی فرمائش کرنے لگے۔
تاہم ابھیشیک بچن صحافیوں کی فرمائش کو اَن سنا کرتے ہوئے اپنی کار کی طرف بڑھتے رہے۔ اسی وقت ایک صحافی نے کہا ’’ایسا نہ کریں ورنہ آپ کی فلم ’دسوی‘ ناکام ہوجائے گی‘‘۔

صحافی کی اس بات پر ابھیشیک بچن رکے اور صحافی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس صحافی کا نام لیتے ہوئے کہا ’’منوج ایسا بولتے ہیں؟‘‘۔ ابھیشیک بچن کی اس بات پر صحافی کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اس نے ابھیشیک سے معافی مانگی جس کے بعد ابھیشیک بچن اپنی کار میں بیٹھ کر وہاں سے چلے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...