Home پاکستان رمضان کی مناسبت سے پنجاب میں قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی...

رمضان کی مناسبت سے پنجاب میں قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی کا اعلان

لاہور(کرائم رپورٹر)رمضان کی مناسبت سے پنجاب میں قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیرِاعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے رمضان المبارک کی مناسبت سے پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید قیدیوں کے لیے 60 دن کی سزاوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، سزاؤں میں کمی پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے تحت کی گئی ہے، اور اس کا اطلاق ان تمام قیدیوں پر ہوگا جو رواں سال جیل قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث نہ ہوں گے.

سزاؤں میں کمی کا اطلاق دہشت گردی، منشیات اور حدود آرڈیننس کی دفعات کے تحت سزا ہونے والے قیدیوں پر نہیں ہوگا، مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدی بھی اس ریلیف سے استفاد نہیں کرسکتے، اس اعلان کے تحت 150 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی کے طور پر فائدہ پہنچا ہے، اور ان قیدیوں اور ان کے ورثاء نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ہر اسکریچ کارڈ پر 5 روپے اضافی وصولی، کمپنی کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ایک غیر ملکی موبائل کمپنی نے اخراجات میں اضافے کو جواز بنا کر صارفین سے ہر...

فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ : فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے۔

ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ...

اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ مل گیا، پاکستان واپسی کی تیاریاں بھی مکمل: ذرائع

ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔ قابل...

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

انگلینڈ کے ورلڈکپ وننگ کپتان اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ نے مورگن کی...