Home پاکستان عدم برداشت کا یہ مطلب نہیں کہ ایسے قانون بنائیں جن کا...

عدم برداشت کا یہ مطلب نہیں کہ ایسے قانون بنائیں جن کا غلط استعمال ہو سکے،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) آباد ہائی کورٹ نے پیکا آرڈیننس کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور پی بی اے وغیرہ کی درخواستوں میں ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے تفصیلی رپورٹ عدالت جمع کرائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاسم ودود نے کہا کہ میں پیکا ترمیمی آرڈیننس پر دلائل دینا چاہتا ہوں، چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت تو خود آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کا بیان دے چکی ہے.

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ 94 ہزار کیسز ہیں، 22 ہزار کیسز کا فیصلہ ہو چکا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ پھر سے خود کو شرمندہ نہ کریں، ایف آئی اے کی اتنی استعداد ہی نہیں ہے وہ اتنے تربیت یافتہ ہی نہیں ہیں، ایف آئی اے نے پبلک آفس ہولڈرز کی ساکھ کے تحفظ کیلئے مخصوص کاروائیاں کیں،ایف آئی اے پبلک آفس ہولڈرز کی ساکھ کے تحفظ کیلئے نہیں ہے.

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس عدالت کے سامنے 22 ہزار میں سے صرف چار پانچ کیسز ہیں،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ ایک پبلک آفس ہولڈر نے 9 بجے اسلام آباد میں شکایت درج کرائی،ایف آئی اے نے مقدمہ لاہور میں درج کر کے اسی وقت اسلام آباد میں چھاپے بھی مارے،کیا یہ عدالت اس طرح کے اقدام کی اجازت دے سکتی ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے آپ کے سیکھتے سیکھتے لوگوں کی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے عدالتیں موجود ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے اسی لئے ایف آئی اے نے ایس او پیز جمع کرا کے عدالت سے فراڈ کیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

test

test

صحابہ کرام اہلبیت امہات المومنین کی توہین پر قانون سازی

تحریر: محمد ریاض ایڈووکیٹآئین پاکستان کے تحت مملکت کا نا م اسلامی جمہوریہ پاکستان اور سرکاری مذہب اسلام ہے۔اسکے باوجود پاکستان...

مجھے اس دیس جانا ہے

منشاقاضیحسب منشا مجھ پر پہلی بار اس بات کا انکشاف ہوا جب میں نے نثری ادب میں...

دنیا کا سب سے بڑا مقروض ملک ہونے کے باوجود جاپان ڈیفالٹ کیوں نہیں کرتا؟

گزشتہ سال ستمبر کے آخر تک جاپان اس حد تک مقروض ہو چکا تھا کہ قرضوں کے اس حجم کو سُن...

پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک (پی ٹی آئی) نے سندھ اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔