Home انٹرٹينمنٹ فنکاروں کی جانب سے عبادت کرنے کی ویڈیوز شیئر کیے جانے پر...

فنکاروں کی جانب سے عبادت کرنے کی ویڈیوز شیئر کیے جانے پر صارفین برہم

کراچی(کلچرل رپورٹر) فنکاروں کی جانب سے رمضان المبارک میں نماز پڑھنے اور عبادت کرنے کی ویڈیوز شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ روحانی عکاسی، خود کو بہتر کرنے اورخدا کی عبادت کا وقت ہے۔ ہر مسلمان کی طرح پاکستانی فنکار بھی ماہ رمضان بھرپور جوش و جذبے سے منارہے ہیں اور سوشل میڈیا پر سحر و افطار اور خدا کی عبادت کرتے ہوئے ویڈیوز و تصاویر شیئر کررہے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ اریبہ حبیب کی سیٹ پر نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی اور چند روز قبل صبور علی نے اپنے شوہر اداکار علی انصاری کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین جہاں فنکاروں کے اس روحانی پہلو کو دیکھ کر خوش ہیں، وہیں کچھ لوگ ان پر اس چیز کا دکھاوا کرنے کے لیے تنقید کررہے ہیں جو مسلمانوں پر فرض ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے یقیناً یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہر کوئی عبادت کررہا ہے اور رمضان کے مقدس مہینے کی خوشیوں سے لطف اندوز ہورہا ہے لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ فنکار اس کی تشہیر کیوں کررہے ہیں۔ آپ عبادت اپنے لیے کرتے ہیں دکھاوے کے لیے نہیں یہ غلط ہے۔ ایک صارف نے کہا عبادتوں کا بھی دکھاوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

سندھ اور پنجاب کے شہروں میں گیس ناپید، سلنڈر کی مانگ بڑھ گئی

سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس ناپید ہوگئی۔ کراچی، حیدرآباد، ملتان اور راولپنڈی میں گیس...

کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالنے کے دو ہی دن بعد جمعرات کو پہلی...

خوشی کے موتی

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمشک وعنبر سے مہکی زندگی سے بھر پور روشن آنکھوں والا وہ شخص آج پھر میرے پاس...

دہشت گردی کی لہر اور قومی تقاضے!

تحریر؛ شاہد ندیم احمدملک میں دہشت گردی کی ایک بار پھر سے وارداتیں شروع ہو گئی ہیں،اس میں ابتک متعدد افراد...

ڈالر کا بحران اور ہماری معیشت

تحریر؛ جاویدایاز خانمفتاح اسماعیل سابق وزیر خزانہ پاکستان کے بیان نے ملک میں کھلبلی مچا دی ہے کہ "پاکستان کا دیوالیہ...