Home پاکستان مجھے امید ہے کہ آج ہماری اسمبلیاں بحال ہونگی، شیری رحمٰن

مجھے امید ہے کہ آج ہماری اسمبلیاں بحال ہونگی، شیری رحمٰن

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ آج ہماری اسمبلیاں بحال ہوں گی، ملک کا آئین 5 منٹ میں توڑ دیا گیا ، اتوار سے آج تک سارا ملک معطل ہے، ہمیں آج انصاف چاہیے، پاکستان اور آئین کو انصاف چاہیے۔

سپریم کورٹ کے باہرفیصل کریم کنڈی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ پوری سابق حکومت کو ای سی ایل میں ڈالا جائے،پورا ملک اور عالمی دنیا عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے ۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ اپوزیشن کے سارےارکان غدار ہیں؟ کون سرٹیفکیٹ دے رہاہے؟تحریک انصاف نے بہت پہلے انصاف اور سچ کا دامن چھوڑ دیا تھا، ہم کنٹینر کی سیاست نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ طویل مقدمہ ہے جو آج اختتام پذیر ہوگا ،امید ہے نظریۂ ضرورت کو دفن کر دیا جائے گا، ہمیں الیکشن ریفارمز چاہیے۔

پی پی رہنما کاکہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں بھی عجیب و غریب کھلواڑ ہوا ہے، پنجاب اسمبلی میں خار دار تاریں لگا دی گئی ہیں اور ارکان کو جانے نہیں دیاگیا۔

ہم ملک میں خانہ جنگی نہیں چاہتے، فیصل کریم کنڈی
اس موقع پر موجود پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم ملک میں خانہ جنگی نہیں چاہتے، پی ٹی آئی ملک میں خون ریزی چاہتی ہے، خاتون اول کی مشیر خاص، فرنٹ ویمن ملک سے فرار ہوچکی ہیں ، اس کے فرار ہونے میں سہولت کار سابق وزیراعظم عمران خان تھا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اب جو اسکینڈلز آئیں گے آپ باقی سارے اسکینڈلز بھول جائیں گے، فرسٹ لیڈی کی دوست کی کرپشن کے کھرے بنی گالہ سے ملتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج پانچواں دن ہے ملک آئین کے بغیر چل رہا ہے، ہماری خواہش تھی کہ یہ کیس فل کورٹ بینچ سنتا، آمریت میں بھی ایسا نہیں ہوا جو سویلین مارشل لاء میں ہو رہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھا کہ کیا پارلیمنٹیرین غدار ہیں یا پھر آئین توڑنے والے،فیصلہ نہ ہوا تو پھرپارلیمنٹیرین سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

مایوس نہیں ہونا’ یہ نظام ضرور بدلے گا

تحریر؛ ناصف اعواناس وقت دیکھا جا سکتا ہے کہ ملک میں شدید سیاسی بحران ہے فریقین باہم دست گریبان ہیں اور...

حق کا انعام عقل سلیم

منشاقاضیحسب منشا وہ قافلے , وہ کارواں , وہ جماعتیں , وہ ادارے , وہ تنظیمیں جن...

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔