Home پاکستان پارلیمانی کارروائی کو مکمل عدالتی استثنی حاصل نہیں، اٹارنی جنرل کے سپریم...

پارلیمانی کارروائی کو مکمل عدالتی استثنی حاصل نہیں، اٹارنی جنرل کے سپریم کورٹ میں دلائل

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)عدالت میں از خود نوٹس کیس کی سماعت جاری ہے۔ فی الحال اٹارنی جنرل خالد خاوید دلائل پیش کر رہے ہیں۔۔۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی منظوری کے لیے 20 فیصد یعنی 68 ارکان کا ہونا ضروری نہیں۔ ’اگر 68 ارکان تحریک منظور اور اس سے زیادہ مسترد کریں تو کیا ہوگا؟‘

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ اگر 172 ارکان تحریک پیش کرنے کی منظوری دیں تو وزیراعظم فارغ ہوجائے گا۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسمبلی میں کورم پورا کرنے کے لیے 86 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔ ’تحریک پیش کرنے کی منظوری کے وقت اکثریت ثابت کرنا ضروری ہے۔‘

چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ’تحریک عدم اعتماد پر لیو گوانٹ کرتے ہوئے کوئی بنیاد بتانا ہوتی ہے؟‘

اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کی کوئی بنیاد بتانا ضروری نہیں۔

’تحریک پیش کرتے وقت تمام 172 لوگ سامنے آجائیں گے۔ تحریک پیش کرنے اور ووٹنگ میں تین سے سات دن کا فرق بغیر وجہ نہیں۔ سات دن میں وزیراعظم اپنے ناراض ارکان کو منا سکتا ہے۔‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...