Home پاکستان ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ، سول سوسائٹی کے رہنماؤں کا چیف جسٹس کو...

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ، سول سوسائٹی کے رہنماؤں کا چیف جسٹس کو کھلا خط

تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی قانونی حیثیت کے تعین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے، خط کا متن

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) 100 سے زائد ممتاز ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کو ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی قانونی حیثیت کے تعین کرنے کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔

خط میں سبکدوش ہونے والی حکومت کے اقدامات کو معاشرے اور ملک کی بھلائی کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے، اس حوالے سے کہا گیا کہ ذمہ داری کا تعین کیا جانا چاہیے اور اختیارات سے تجاوز کو روکنے کے لیے مثالی سزا کو یقینی بنایا جانا چاہیے، تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی جانی چاہیے کہ وہ بے بنیاد الزامات اور دعوؤں کے ذریعے نفرت پھیلانے سے گریز کریں۔

مصنفین نے عبوری وزیر اعظم عمران خان کے ان دعوؤں کی صداقت کا تعین کرنے کے لیے سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججوں پر مشتمل جوڈیشلض کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے پیچھے غیر ملکی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر مناسب عمل کو معطل نہیں کیا جاسکتا اور ارکان پارلیمنٹ کے ووٹ کے بنیادی حق کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی۔

دستخط کرنے والوں میں ممتاز ماہر تعلیم، وائس چانسلر، صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن شامل ہیں۔

ان میں انسانی حقوق کے کارکن حارث خلیق، کرامت علی، خاور ممتاز اور ڈاکٹر عمار علی جان، ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا، وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر طارق بنوری، صحافی نجم سیٹھی، عامر غوری اور محسن بیگ، مصنف اور سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر اشتیاق احمد، سلیمہ ہاشمی، ڈاکٹر عائشہ رزاق اور جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعود شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

جنگل کی خوشبو

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیمیں آرام دہ جو گر نرم و گداز جیکٹ اور ریشمی مفلر سے لیس ہو کر قریبی...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدتحریک انصاف صوائی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد سے شش وپنج میں مبتلا ہے ،اس بات...

نہ سدھرے توسب بکھر جائے گا

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

لاہور کا پہلا نمبر

تحریر؛ راہیل اکبرلاہور والوں نے بھی عجیب قسمت پائی ہے اس شہر سے جتنے وزیر اعظم بنے ہیں شائد ہی پاکستان...

سرائے ادب اور مقام اقبال

تحریر؛ ناصر نقویہمارے معاشرے میں بدقسمتی سے ادب آداب پر بحث و مباحثہ تو ہوتا ہے اور دھواں دار ، چونکہ...