Home پاکستان اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا آرڈیننس کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا آرڈیننس کالعدم قرار دے دیا

پیکا آرڈیننس 2022 خلاف آئین قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ( کورٹ رپورٹر ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا آرڈیننس 2022 کالعدم قرار دے دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، فیصلے میں پیکا آرڈیننس 2022 خلاف آئین قرار دیا گیا۔چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا آرڈیننس کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور پی بی اے وغیرہ کی درخواستوں میں ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی ، جہاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاسم ودود نے کہا کہ میں پیکا ترمیمی آرڈیننس پر دلائل دینا چاہتا ہوں ، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت تو خود آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کا بیان دے چکی ہے ، اس کے جواب میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ 94 ہزار کیسز ہیں 22 ہزار کیسز کا فیصلہ ہو چکا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی اے کی اتنی استعداد ہی نہیں ہے وہ اتنے تربیت یافتہ ہی نہیں ہیں ، ایف آئی اے نے پبلک آفس ہولڈرز کی ساکھ کے تحفظ کیلئے مخصوص کاروائیاں کیں ، ایف آئی اے پبلک آفس ہولڈرز کی ساکھ کے تحفظ کیلئے نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...