Home پاکستان بلوچستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید

بلوچستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید

کوئٹہ(بیورورپورٹ)مشکئی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید اور دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکئی میں سیکیورٹی فورسز نے 7 اور 8 اپریل کی درمیانی رات خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کے گرد سیکیورٹی فورسز کے پوزیشن سنبھالتے ہی دہشت گردوں نے شدید فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں مادر وطن کے دو بہادر سپوت بھی شہید ہوئے، شہداء میں نائیک تاجوالی اور سپاہی اسامہ شامل ہیں، آپریشن میں ایک افسر زخمی بھی ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود و ایمونیشن بھی برآمد ہوئے جو امن و امان کو خراب کرنے کے لیے استعمال کرنا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن و ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...