Home انٹرٹينمنٹ حدیقہ کیانی نے دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی

حدیقہ کیانی نے دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی

کراچی(سٹاف رپورٹر) معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

چند روز قبل ایک یوٹیوب چینل پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے رمضان المبارک میں دوسری شادی کرلی ہے۔ یوٹیوب ویڈیو کا یہ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا تھا اور مداح حدیقہ کیانی کی دوسری شادی کی خبروں پر حیرانی کا اظہار کررہے تھے۔

تاہم گلوکارہ نے خود ہی سامنے آکر اپنی دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ حدیقہ کیانی نے ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی دوسری شادی کی تردید کی اور لکھا ’’میں نے نہیں کی‘‘۔

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں اپنی پہلی شادی اور طلاق کے بارے میں کہا تھا کہ انہوں نے پہلی شادی 1997 میں کی تھی جو ناکام ہوگئی۔ بعد ازاں انہوں نے دوسری شادی کی وہ بھی ناکام ہوگئی۔ حدیقہ کیانی نے 2005 میں بالا کوٹ میں آئے خوفناک زلزلے کے متاثرین میں سے ایک بچے ناد علی کو گود لیا تھا جس کی وہ اکیلے پرورش کررہی ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...