پاکستانی فنکاروں نے سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دینے اور پارلیمنٹ بحال کرنے کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے اور وزیر اعظم کی جانب سے صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم غیر آئینی قرار دیے جانے کے بعد شوبز شخصیات نے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر شوبز ستاروں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے اپنے ردعمل دینا شروع کر دیے ہیں۔
اداکارہ زارا نور عباس کا انسٹا پوسٹ میں کہنا ہے کہ وہ ملک میں عمران خان کے علاوہ کسی کو وزیرِ اعظم قبول نہیں کرتیں۔