Home پاکستان پوری دنیا جانتی ہے ایک زرداری سب پر بھاری ہے، لطیف کھوسہ

پوری دنیا جانتی ہے ایک زرداری سب پر بھاری ہے، لطیف کھوسہ

کراچی(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے ایک زرداری سب پر بھاری ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں آصف علی زرداری نے سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا اور تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ پنجاب اسمبلی کو خار دار تاریں لگا کے بند کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی سیاسی بصیرت ہے کہ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو جمع کیا اور ق لیگی رہنما بھی آصف زرداری کے ساتھ تھے انہیں مبارکباد دے رہے تھے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ق لیگی رہنماؤں کی سیاسی بصیرت ایک دم سے دھڑام ہو گئی۔ سپریم کورٹ نے آئین اور قانون کی بالادستی قائم کی جبکہ سپریم کورٹ نے صدر اور اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیئے جبکہ عمران خان نے جو کوشش کی وہ ناکام ہو گئی۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی بالادستی پر مہروثبت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...