Home پاکستان اپوزیشن کا آج ووٹنگ نہ ہونے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان

اپوزیشن کا آج ووٹنگ نہ ہونے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کےلیے قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوا اور آدھا گھنٹہ جاری رہنے کے بعد ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا گیا جس کے بعد اجلاس دوبارہ دو گھنٹے تاخیر سے ڈھائی بجے شروع ہوا، اب سے کچھ دیر قبل ایوان کی کارروائی کو افطار اور نماز کی وجہ سے ایک بار پھر ساڑھے سات بجے تک روک دیا گیا، ایک مرتبہ پھر ملتوی شدہ اجلاس شروع تو ساڑھے نو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں آمد کا امکان ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کے 176 اور حکومت کے تقریبا 100 ارکان شریک ہیں۔

اسپیکر اسد قیصر نے وقفہ سوالات کا آغاز کرادیا تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے فلور مانگ لیا۔ شہباز شریف کی تقریر کے دوران حکومتی بنچز سے غدار غدار کے نعرے لگے۔
وزیراعظم عمران خان کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کا امکان ہے

وفاقی وزیر غلام سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں سینیٹر شبلی فراز نے بھی کہا کہ کابینہ اجلاس میں سرپرائزز پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عمران خان کسی بھی وقت پارلیمنٹ آسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ استعفیٰ وہ دیتے ہیں جو ہار مان لیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ ہاوس میں پی ایم چیمبر کی سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ وزیراعظم کے چیمبر کے باہر بھی اضافی سیکیورٹی اہل کار لگا دیے گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پرسوں پاکستان کی تاریخ میں تابناک دن تھا جب عدالت نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کے لیے دفن کرتے ہوئے وزیراعظم اور ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیا۔

ایوان میں شور شرابا

شہباز شریف نے کہا کہ آج سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست فاش دینے جارہا ہوں، آج آپ کو چاہیے کہ صحیح معنوں میں اسپیکر کا کردار ادا کرکے سنہری حروف میں نام درج کرائیں۔ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران حکومتی بنچز سے بھکاری، امریکہ کے غلام کی نعرے بازی کی جاتی رہی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...