Home پاکستان غیر معمولی سیاسی صورت حال، سپریم کورٹ کے دروازے رات 12 بجے...

غیر معمولی سیاسی صورت حال، سپریم کورٹ کے دروازے رات 12 بجے کھولنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کو کھول دیا گیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عملے کو فوری طلب کرلیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)غیر معمولی صورت حال کے پیش نظر سپریم کورٹ کے دروازے رات 12 بجے کھولنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق سپریم کورٹ نے غیرمعمولی سیاسی صورت حال کے پیش نظر تاریخ تبدیل ہوتے ہی رات 12 بجے دروازے کھولنے کا حکم جاری کردیا۔

علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے عملے کو بھی رات بارہ بجے پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لاسکتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کو کھول دیا گیا

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے دروازے کھول دیے گئے جبکہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ روم نمبر ون بھی کھونے کی ہدایت کردی اور عدالتی عملے کو بھی فوری اسلام آباد ہائی کورٹ طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی خصوصی ہدایت کے باہر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ شاہراہ کو عام شہریوں کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

عدالتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی عدم اعتماد تحریک کے تناظر میں دائر درخواست پر رات گئے سماعت کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...