Home بلاگ عوام کو ستانے والوں کی خواہشوں کے جنازے نکل گئے

عوام کو ستانے والوں کی خواہشوں کے جنازے نکل گئے

روداد خیال

صفدر علی خاں

پاکستان پر عذاب کی صورت نازل ہونے والے نام نہاد وزیراعظم عمران خان سے عوام کی جان چھوٹ گئی ہے ،عوام پر ہوشرباء مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار سے لیکر مافیاز کے مسلط کرنے تک ہر لحاظ سے عام لوگوں کو بہت ستایا گیا ،قومی سلامتی کے نام پر ایک” ری رائٹ “خط کو بنیاد بناکر اپنی حکومت بچانے کا ایسا خطرناک کھیل بھی کھیلا گیا جس کی حقیقت کو اگر سپریم کورٹ بے نقاب نہ کرتی تو معاملات بہت بگڑ جاتے ملک میں خانہ جنگی کی شعوری کوشش کرتے ہوئے ملک میں مارشل لاء نافذ کروانے کی آخری دم تک سر توڑ کوشش کی گئی ،سب سے بڑھ کر تو اسکے اللے تللے نام نہاد قانون ساز ادارے کے اراکین کی عمران خان کے اشارے پر آئین کی دھجیاں اڑانے کی وہ حماقتیں سرزد ہوئیں جنہیں تاریخ کبھی معاف نہیں کرسکے گی ۔پاکستان کے اعتدال پسند،روشن خیال چہرے کو مسخ کرنے کی ٹھان کر آئین سے کھلواڑ کرنے والوں نے قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو غیر آئینی وغیر قانونی طور پر مسترد کرتے ہوئے عمران خان کے ایماپر ڈپٹی اسپیکر نے جو رولنگ دی اس کا جنازہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے نکل گیا ،عوام کو بے وقوف بناکر اقتدار ہتھیانے والی عمران خان کی ازلی خواہش 23برس کے مسلسل جھوٹ اور فریب سے مزین مکاری کی بنیاد پر پوری ہوئی مگر تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے کسی بھی وعدے پر عمل نہیں کیا ،سیاست کو گندی شے قرار دیکر گندڈالنے کی پہلی روایت اسی سیاسی جماعت نے ڈالی تھی ،اب تک انکے اپنے منحرف عہدیدار کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس کی حقیقت عوام پر کھل کر سامنے آچکی ہے ،قومی اسمبلی کو کرکٹ گراؤنڈ بناکر اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے والی عمران خان کی خواہش کا بھی جنازہ نکل گیا ،عوام کو جب انکی اصلیت کا علم ہوگیا تو پھر انکی کوئی خواہش بھی پوری نہ ہوسکی ،مستعفی ہوکر عزت بچائی جاسکتی تھی مگر خدائے بزرگ وبرتر کو انکی عزت سے رخصتی مقصود نہ تھی اس لئے ایسے حالات پیدا کئے گئے کہ انکے اقتدار کا لالچ کھل کر عوام کے سامنے لایا گیا ،اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں جس احتیاط سے کام لیا اس کا ذکر خاکسار نے اپنےایک گزشتہ کالم میں کرتے ہوئے اس تحریک عدم اعتماد کی یقینی کامیابی سے جوڑ دیا تھا اور سپریم کورٹ نے بھی اپنے ریمارکس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے انتہائی محتاط رویے کی دل کھول کر تعریف کردی ۔عوام نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو وزارت اعظمی سے ہٹانے کا کھل کر خیرمقدم کیا ہے ،لوگ رات گئے ہی جشن مناتے سڑکوں پر نکل آئے ،عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی خوشی میں ملک کے مختلف شہروں میں جشن منایا گیا۔ملک کے مختلف شہروں میں آتش بازی کا مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ لاہور اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔پنجاب میں مسلم لیگ کے ممبران صوبائی اسمبلی نے بھی عمران خان کی رخصت کی خوشی میں نعرے لگائے۔
پاکستان میں آئین کی پاسداری کو ہرحال میں مقدم رکھنے کے چلن سے ہی اب قومی ترقی کے نئے راستے استوار ہونگے
یہ بھی حقیقت ہے اور میں اپنے پچھلے کالم میں عرض کرچکا ہوں کہ کوئی بھی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہیں کرسکا ،اس بار انکی مدت کے حوالے سے ہونے والی ریسرچ بھی شیئر کرنا چاہوں گا ،عمران خان ایک ہزار 335 روز کے ساتھ دفتر میں گزار گئے دنوں کی تعداد کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر ہیں ،جبکہ نواز شریف کو وزیر اعظم کے دفتر میں 3, ہزار 422 روز کے ساتھ سب سے طویل قیام کا کریڈٹ جاتا ہے۔انکے بعد ذوالفقار علی بھٹودوسرے نمبر پر ہیں ،یوسف رضا گیلانی تیسرے ،لیاقت علی خان،چوتھے اور محترمہ بےنظیر بھٹوپانچویں نمبر پر ہیں ۔مگر عمران خان کے سوا باقی پانچوں وزرائے اعظم نے ملکی سلامتی استحکام اور عوام کی بہبود کو ہرآن مقدم رکھا ،ذوالفقار علی بھٹو کا تو اس حوالے سے کوئی ثانی ہی نہیں بجا طور پر یہ بات کہی جارہی ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی بنیاد رکھی ،ملکی سلامتی کو سب سے مقدم رکھا انکے بعد بینظر اور نوازشریف کے ادوار بھی تعمیر وترقی کے حوالے سے یادگار رہے ،نواز شریف نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے بہت کام کیا ،عمران خان کے سواپاکستان کے سبھی وزرائے اعظم نے ملکی آئین کی پاسداری کرتے ہوئے قومی اداروں کا احترام کیا ۔عوام کو ستانے کے ساتھ ائین سے کھلواڑ
کرنے کے جرم نے انکی ساری خواہشوں کے جنازے نکال دیئے ہیں ،اب نئے وزیراعظم سے ںجاطور پر تعمیروترقی اور آئین کو مقدم رکھنے کی توقع ہے ۔پاکستان کے عوام کی دعائوں سے یہ ملک انشاء اللہ شاد و آباد رہے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

دعا زہرا کی عمر 15سے 16سال کے درمیان ہے: میڈیکل بورڈ کی رپورٹ

کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔

کپتان سمیت قومی ہاکی کھلاڑیوں کا نوکریاں دینے کا مطالبہ

کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے لیکن...

ملک بھر میں سندھ کورونا کیسز میں سب سے آگے

ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں سندھ سب سے آگے ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ...

رمیز راجا اور سابق کرکٹرز کی ملاقات کی اندرونی کہانی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجاکی کراچی میں سابق کرکٹرز کے ساتھ ملاقات کی دلچسپ اندرونی کہانی منظر عام...

عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو چیلنج کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔