Home پاکستان وزیراعظم کا کراچی کے تین بڑے اسپتال واپس حکومت سندھ کو دینے...

وزیراعظم کا کراچی کے تین بڑے اسپتال واپس حکومت سندھ کو دینے کا وعدہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے تین بڑے اسپتال واپس حکومت سندھ کو دینے کا وعدہ کرلیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے پہلے ایک روزہ دورے پر صوبائی دارالحکومت کراچی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو سندھ حکومت کے میگا پراجیکٹس سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے سابق حکومت کی سندھ کیلئے مختص رقم میں کٹوتیوں سے متعلق بھی وزیراعظم کو بتایا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی کے تین بڑے اسپتالوں پر بریفنگ دی اور کہا کہ 2011 میں جناح اسپتال، کارڈیو اور بچوں کا اسپتال حکومت سندھ کو دیا گیا تھا، حکومت سندھ 2011 سے لے کر اب تک ان اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا، 2011 میں این آئی سی وی ڈی کا کل خرچہ 30 کروڑ روپے تھا، اِس وقت این آئی سی وی ڈی کا سالانہ خرچہ 6 ارب روپےہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے مارچ 2019 میں جے پی ایم سی کیلئے ایک بورڈ بنایا، بورڈ ابھی تک کام نہیں کررہا، بورڈ سے اسپتال کی پرفارمنس خراب ہوگی، سال 2019 میں وفاقی کابینہ نے 3 بڑے اسپتال سندھ حکومت کو دینے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے کراچی کے تینوں بڑےاسپتال حکومت سندھ کو دینے کی درخواست کی۔ اس پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ان اسپتالوں کا کنٹرول سندھ حکومت کو دیا جائے گا اور وفاقی حکومت اسپتالوں سے متعلق فیصلےکا جائزہ لیکر معاہدے کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی اور کے سی آر کے معاملات میں خود دیکھوں گا،کمیٹی بناؤں گا،دیگر جو بھی مسائل ہیں ان کو حل کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...