Home پاکستان سیاسی مداخلت کے ہمارے مؤقف کی ڈی جی آئی ایس پی آر...

سیاسی مداخلت کے ہمارے مؤقف کی ڈی جی آئی ایس پی آر نے تائید کی، شاہ محمود

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکی ایک متوازن پریس کانفرنس تھی، سیاسی مداخلت کے ہمارے مؤقف کی ڈی جی آئی ایس پی آر نے تائید کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ ایک خفیہ دستاویز ہے اسے پبلک اس طرح نہیں کرنا چاہیے، اس میں سکیورٹی کے کوڈ ہیں، اس سے پاکستان کا سسٹم کمپرومائز ہوسکتا ہے، مراسلے کا اخباروں میں شائع ہونا اوربازاروں میں بٹنا مناسب نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج کی پریس کانفرنس سے ہمارے مؤقف کو تقویت ملتی ہے، ہر جماعت ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کی اپنے مطابق تشریح کرےگی، مناسب حل یہ ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن تشکیل دے، چیف جسٹس آف پاکستان مناسب ٹی او آرز کے ساتھ چھان بین کروائیں، جوڈیشل کمیشن میں سکیورٹی کمیٹی اور اسپیشل کیبنٹ کمیٹی اجلاس کے منٹس پیش کیے جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...