پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
لیگ اسپنر شاداب خان نے عمرہ ادا کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر حرم شریف میں لی گئی ایک تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو دی۔
شاداب خان کو تصویر میں احرام باندھے خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
Alhamdulillah, performed Umrah. Prayed for my country, for humanity, for peace, for prosperity and above all health for everyone. May Allah bless you all. pic.twitter.com/UbeNRtFS9J
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) April 14, 2022
قومی کرکٹر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ’الحمدللہ، عمرہ ادا کرلیا، اپنے ملک، انسانیت ، امن ، خوشحالی اور سب سے بڑھ کر سب کی صحت کے لیے دعا کی۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے’۔