پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک میٹرو بس منصوبہ 5 سال بعد بھی نامکمل ہے‘ بدقسمتی سےعوامی بہبود کے منصوبے میں تاخیر سے اس کی لاگت میں اضافہ ہوا ۔ شہباز شریف کا ٹویٹ
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں معیشت کے تقریباً تمام شعبے ، جمود کا شکار رہے ، پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک میٹرو بس منصوبہ 5 سال بعد بھی نامکمل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں تقریبا تمام شعبے ہی جمود کا شکار رہے جس میں پشاور موڑ سے ائیرپورٹ تک میٹرو بس منصوبہ بھی شامل ہے جو کہ 5 سال بعد بھی نامکمل ہے ، میٹرو بس منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کے ساتھ بقیہ کام کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا ہے۔
شہباز شریف نے اپنے مزید کہا کہ دارالحکومت کے دیگرعلاقوں کیلئے منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ طلب کرلی ہے ، ماس ٹرانزٹ سسٹم شہریوں کو باوقار سروس فراہم کرنے کا راستہ ہے ، بدقسمتی سےعوامی بہبود کے منصوبے میں تاخیر سے اس کی لاگت میں اضافہ ہوا۔