Home پاکستان حکومت کا پہلا امتحان، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا...

حکومت کا پہلا امتحان، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ تجویز کردیا

اوگرا نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 171.46 روپے جبکہ ایچ ایس ڈی کی قیمت 195.67 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی

اسلام آباد (کامرسرپورٹر)پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے چند روز بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 120 روپے فی لیٹر (83 فیصد سے زائد) تک غیر معمولی اضافے کی تجویز پیش کردی۔

مکمل درآمدی لاگت، شرح تبادلہ کے نقصان اور زیادہ سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے کے لیے اس اضافے کا اطلاق 16 اپریل سے ہوگا۔

اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ریگولیٹر نے آئندہ 15 روز کے لیے جمعہ (آج) لیے جانے والے جائزے کے لیے قیمتوں میں اضافے کے لیے حکومت کو دو آپشنز پیش کیے ہیں اور دونوں ہی صورتوں میں قیمت اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔

چنانچہ اب وزیر اعظم شہباز شریف کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ 28 فروری کو ان کے پیشرو عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ چار ماہ (30 جون تک) تک قیمت منجمد رکھنے کو ختم کرنا ہے یا نہیں۔

تاہم باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ قیمتوں میں کمی کا سلسلہ فی الحال جاری رہے گا۔

اوگرا نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی 24 اگست 2020 کی پالیسی گائیڈ لائن کے تحت دونوں آپشنز پر کام کیا گیا ہے، اس کے لیے پندرہویں جائزے کے وقت موجودہ سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی شرحوں کے ساتھ ساتھ قانون کے تحت جائز ٹیکس کی مکمل شرحوں کی بنیاد پر حساب کی ضرورت ہے۔

اوگرا کے ورکنگ پیپر میں تجویز کیا گیا ہے کہ ٹیکس کی موجودہ شرحوں کی بنیاد پر، جو کہ صفر ہیں، تمام مصنوعات کی قیمتیں 22 سے 52 روپے فی لیٹر کے بینڈ میں بڑھنی چاہئیں تاکہ سبسڈی کے کسی عنصر کے بغیر بریک ایوِن فارمولے کے مطابق قیمتیں وصول کی جاسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

بیوروکریسی بمقابلہ ٹیکنالوجی ذہنیت میں خلل ڈال رہی ہے

تحریر اکرام سہگل ڈیجیٹل دور میں داخل ہونے کے باوجود ہمارے سرکاری اداروں کا نقطہ نظر، ہمارے...

حکومت عوام دشمنی پر اُتر آئی ہے !

تحریر؛ شاہد ندیم احمدعوام کی بے لوث خدمت کرنے کی دعویدار حکومت نے اپنے قیام کے صرف تین ماہ کے ابتدائی...

پاک سر زمین کا نظام

زاد راہ ۔۔سیدعلی رضا نقوی پاکستان کے نظام کی خرابیوں کو ہم سب اکثر آشکار کرتے ہیں...

سر سبز و شاداب شہر

منشاقاضیحسب منشا شہروں کی آبادی بڑھ جانے سے مسائل بڑھ جاتے ہیں , وہ لوگ کتنے خوش...

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...