Home پاکستان پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری

پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری

پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والےاجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

ایجنڈے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا جس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کریں گے۔

ایجنڈے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا۔

خیال رہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہیں جبکہ چوہدری پرویز الٰہی پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے متفقہ امیدوار ہیں۔

دونوں جانب سے اپنی اپنی جیت کے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے 189 ارکان جبکہ حمزہ شہباز شریف نے 200 سے زائد ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔

وزیرا علیٰ بننے کیلئے کل 186 ووٹ درکار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...