Home کھیل شعیب اختر کو عمران ہاشمی کی کونسی فلم کی پیشکش ہوئی تھی؟

شعیب اختر کو عمران ہاشمی کی کونسی فلم کی پیشکش ہوئی تھی؟

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں بالی وڈ اسٹار عمران ہاشمی کی ایک فلم کی پیشکش ہوئی تھی جسے کرنے سے ا نہوں نے انکار کر دیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شعیب اختر نے بتایا کہ مجھے بالی وڈ میں فلم کرنے کی آفر ہوئی تھی، فلم ‘گینگسٹر’ میں ہیرو کا کردار ادا کرنا تھا جو بعدازاں عمران ہاشمی نے کیا۔

کرکٹر نے کہا کہ اب مجھے لگتا ہے کہ مجھے وہ فلم کر لینی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق کیریئر کے دنوں میں سب سے بہترین دوست تھے، ان کی پرسنالٹی بہت تنگ کرنے والی تھی، انہیں پیار سے بہت مارا ہے، وہ دنیا کے سب سے بہترین اسپنر ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ راہول ڈریوڈ کی کلکتہ 1999 سے زیادہ ایڈمن گلکرسٹ کی 2002 ٹیسٹ میچ کی وکٹ سب سے پسندیدہ وکٹ ہے۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ بابر اعظم موجودہ دور میں سب سے بہترین بیٹر ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ اگر میرے گھٹنے کا آپریشن اور تین ماہ کی ٹریننگ مک جائے تو 145 کلومیٹر فی گھنٹہ سے گیند کروا سکتا ہوں۔

شعیب اختر نے کہا کہ شاید آج بھی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے گیند کروا دوں، میں نے 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی تیز گیند بازی کی ہے، بلکہ 163 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تیز گیند بھی کروا چکا ہوں۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ آج کل فاسٹ بولرز میں شعیب اختر والی بات نہیں، نہ وہ لمبے بال رکھتے ہیں اور نہ تیز گیند بازی کرتے ہیں، فاسٹ بولرز سر پر گیند بھی نہیں مارتے، میرے خیال میں فاسٹ بولرز کو بیٹرز کو زخمی کرنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...