Home پاکستان عمران خان اورپرویزالہیٰ غیرقانونی طریقے سےکرسی سے چمٹنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

عمران خان اورپرویزالہیٰ غیرقانونی طریقے سےکرسی سے چمٹنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

پنجاب اسمبلی میں ہونے والی بدترین بد نظمی پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر بدترین تشدد کیا گیا اور اسمبلی کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پنجاب کےڈپٹی اسپیکر کو تھپڑ مارا گیا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے، ملک میں آئین کی بالادستی ہو، غنڈی گردی کی اجازت نہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹیرینز کی حیثیت سے ہمارے لیےباعث شرم ہےکہ ڈپٹی اسپیکرپرحملہ کیاگیا، عمران خان اور پرویز الٰہی بدترین ہتھکنڈے استعمال کر رہےہیں، یہ لوگ غیر قانونی طریقے سےکرسی سے چمٹے رہنا چاہتےہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ انتقال اقتدار آئین اور قانون کےمطابق ہوئی، پنجاب میں پرویز الٰہی گجرات سے غنڈے لائے ہوئے ہیں، پنجاب میں جو رہا ہے غیر آئینی، غیر قانونی اور غنڈہ گردی ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب میں بھی اقتدار کی منتقلی کا عمل آئین و قانون کے مطابق ہونا چاہیے، پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر پر پی ٹی آئی اور ق لیگ کے لوگوں نے تشدد کیا، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر تشدد افسوسناک ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پرویز الٰہی اور عمران خان نے شکست دیکھی تو ایوان میں حملہ کر دیا، جو زخم چار سال میں ریاست پر لگا، اس پر مرہم لگائیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت آج ساڑھے 11 بجے شروع ہونا تھا تاہم پہلے حکومتی اراکین کے اسمبلی ہال نہ پہنچنے کے باعث اجلاس تاخیر کا شکار ہو ا۔

اسمبلی اراکین کو ایوان میں بلانے کے لیے گھنٹیاں بجائی جاتی رہی ہیں لیکن سخت سکیورٹی انتظامات کے دعووں کے باوجود حکومتی خواتین اراکین اسمبلی میں اپنے ساتھ لوٹے بھی لے آئیں اور انہوں نے لوٹے لوٹے کے نعرے لگانا شروع کر دیے جس کے باعث ایوان میں شور شرابہ شروع ہو گیا۔

بعد ازاں جب ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کے لیے ہال میں پہنچے تو حکومتی اراکین کی جانب سے ان کی جانب لوٹے اچھالے گئے اور ان کی ڈائس کا گھیراؤ کیا گیا، حکومتی اراکین کی جانب سے دوست محمد مزاری کو تھپڑ مارے گئے اور ان کے بال بھی نوچے گئے، سکیورٹی اسٹاف اور اپوزیشن اراکین نے ڈپٹی اسپیکر کو حکومتی اراکین سے بچایا جس کے بعد وہ واپس اپنے دفتر میں چلے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...