Home پاکستان غنڈہ گرد سڑک چھاپ پی ٹی آئی کا جڑ سے خاتمہ ہر...

غنڈہ گرد سڑک چھاپ پی ٹی آئی کا جڑ سے خاتمہ ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے اہم ترین اجلاس میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اس غنڈہ گرد اور سڑک چھاپ پی ٹی آئی کا جڑ سے خاتمہ ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کلچر کسی طرح بھی ملک و قوم کے لیے اچھا نہیں بلکہ تباہی ہے، اس کا فوری سدباب اور خاتمہ ضروری ہے، پنجاب کے عوام ان کے چہرے پہچان لے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اپنی شکست سامنے دیکھتے ہوئے غنڈہ گردوں کے گروہ پی ٹی آئی نے پھر سے غنڈہ گردی شروع کر دی۔

مریم نواز نے کہا کہ جتنا چاہے پھڑپھڑا لو، پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کو آج ان شاءاللّہ مل کر رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ترقی جو 2018 میں ان سے چھین لی گئی تھی، وہ پنجاب واپس لے کر رہے گا۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں آخر میں لکھا کہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ان شاءاللّہ!

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...