Home پاکستان میر جعفر کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، عمران خان کا...

میر جعفر کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، عمران خان کا خطاب جاری

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج پاور شو کر رہی ہے اور اس سلسلے میں مزار قائد سے متصل جناح گراؤنڈ میں پنڈال سج گیا ہے۔

جلسے سے خطاب میں عمران خان کاکہنا تھاکہ آج خاص بات چیت کیلئے آپ کے سامنے آیا ہوں، مسئلہ آپ کے بچوں کے مستقبل کا ہے اس لیے آیا ہوں، آج مسئلہ تحریک انصاف کا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے مجعع سے استفسار کیا کہ یہ جو سازش ملک کے خلاف ہوئی، یہ سازش تھی یا مداخلت تھی؟

ان کا مزید کہنا تھاکہ بین الاقوامی سطح ملک کے خلاف سازش ہوئی، میں کسی ملک کے خلاف نہیں ہوں ، نہ میں بھارت، نہ یورپ اور نہ امریکا کے خلاف ہوں، میں دنیا میں انسانیت کے ساتھ ہوں، دوستی سب سے چاہتا ہوں اور غلامی کسی کی نہیں چاہتا۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ یہ جو سازش ہوئی ہے یہ آپ کو غلام رکھنے کی سازش ہوئی ہے اور میر جعفر کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔

خطاب کے دوران عمران خان کارکنوں کو پول سے نیچے اترنے کی تاکید کرتے رہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ 3 سے 4 مہینے پہلے پتہ چلا کہ امریکی سفارتخانے نے اپوزیشن کے لوگوں سے ملنا شروع کیا اور جو لوگ ضمیر بیچ کر لوٹا ہوئے تھے ان سے بھی ملاقاتیں شروع کیں، سازش میں شامل صحافیوں کی بھی ملاقاتیں امریکی سفارتخانے میں ہوئیں۔

قبل ازیں جلسے کے لیے بڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جس پر عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین براجمان ہیں۔

جلسے میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور عمران خان کی ہدایت پر شرکا تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ قومی پرچم بھی لے کر آئے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان بھی جلسے کیلئے خصوصی طیارے پر کراچی پہنچ چکے ہیں۔
سابق وزیراعظم کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل پر لینڈ کیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے عمران خان کا ٹرمینل ون پر استقبال کیا۔

عمران خان کے کراچی ائیرپورٹ پر استقبال کیلئے تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت موجود تھی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کو خصوصی انتظامات کے تحت گورنر ہاؤس کراچی لایا گیا۔سندھ رینجرز اور کراچی پولیس کی جانب سے بھی سابق وزیراعظم کے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

خیال رہے کہ وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد عمران خان نے عوامی رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے۔ پہلا جلسہ انہوں نے پشاور میں کیا تھا۔

کسی قوم کے خلاف نہیں ہوں، دوستی سب سے چاہتا ہوں غلامی کسی سے نہیں چاہتا،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

کارپوریٹ کلچر ایسٹ اینڈ ویسٹ

تحریر؛ اکرام سہگلاس کی وسیع تر تعریف میں ''ثقافت'' ''جس طرح سے ہم کام کرتے ہیں'' ہے، کارپوریٹ کلچر وہ طریقہ...

اختلاف رائے اور اتفاق رائے

تحریر؛شاہد ندیم احمدپاکستان بہت سے مسائل کا سامنا کررہاہے ،ایک طرف بھارت اور اسرائیل جیسے دشمن ممالک پاکستان کے خلاف عالمی...

باہمت اور کامیاب لوگ

منشاقاضیحسب منشا سلیقے اور قرینے کے لوگوں کے سینے میں دھڑکنے والے دل کی سرخ دھڑکنیں انسانیت...

معاشی خود مختاری و استحکام

تحریر: اورنگزیب اعوان قیام پاکستان سے لیکر آج تک معاشی خود مختاری و استحکام کا خواب آنکھوں...

وزیراعظم کا بڑی صنعتوں اور آمدن پر ٹیکس لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا...