Home پاکستان شاہد آفریدی کا موجودہ سیاسی صورتحال پر مداحوں کو پیغام

شاہد آفریدی کا موجودہ سیاسی صورتحال پر مداحوں کو پیغام

سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ سیاسی صورتحال میں مداحوں کے لیے پیغام جاری کیاہے۔

اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ریاست، سیاست و حکومت سے بہت اوپر ہوتی ہے جہاں بات ریاست پر آئے، وہاں ہر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنی ریاست اور اس کے دفاع پر مامور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی آپ کے اپنے ہیں، ایل او سی سے کوسٹ لائنز تک ہر سپاہی، ہر محافظ قابل احترام ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں زور دیتے ہوئے مزید واضح کیا ’ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی افسران سے گفتگو میں کہا تھا کہ فوج اورعوام کے درمیان پھوٹ پیدا کرنے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کیاجائےگا۔

آرمی چیف کا کہنا تھاکہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے ریاستی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

عمران خان پورے کا پورا توشہ خانہ ہی کھاگئے: طلال چوہدری

 طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا جو نقصان کیا ہے اس کے ازالے کے لیے قانونی کارروائی...

سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

لودھراں : پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے...

واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے، نوازشریف کا حکم کافی ہے: اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان واپسی کا فیصلہ نواز شریف کے کہنے پر کیا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے مستعفی ہوگئے

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے...

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب میں ذوالحجہ سن 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ سعودی عرب کے چیف ماہر فلکیات...