لاہور ہائیکورٹ میں ملزم پارٹی کے ساتھ جھگڑے میں پنجاب پولیس کا سب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا۔
سب انسپکٹر سلیمان، ملزم حسنین علی کی ضمانت کا ریکارڈ لیکر لاہور ہائیکورٹ آیا تھا، ضمانت خارج ہونے پر سب انسپکٹر سلیمان اور ملزم پارٹی کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔
جھگڑے کے دوران سب انسپکٹر سلیمان بے ہوش ہو کر گر پڑا، سب انسپکٹر سلیمان کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
یاد رہے کہ ملزم حسنین علی کے خلاف تھانہ بدوملہی میں مقدمہ درج ہے۔