Home پاکستان دادو: 2 دیہات میں آگ لگنے سے 6 بچوں سمیت 9 افراد...

دادو: 2 دیہات میں آگ لگنے سے 6 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے

دادو(نمائندہ سرزمین)دادو کی تحصیل میہڑ کے 2 دیہات میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

دادو کی تحصیل میہڑکے 2 دیہات کے مکانات میں رات گئے آگ لگنےکا واقعہ پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق گاؤں فیض محمد دریائی سے مزید 6 بچوں کی لاشیں ملی ہیں، جس کے بعد آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

دادو کے 2 دیہاتوں میں آگ لگنے سے 75 سے زائد کچے مکانات جل گئے ،3 بچے جاں بحق

پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ زخمیوں کی تعداد 10ہے اور تمام زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متاثرین کا بتانا ہےکہ اب تک انتظامیہ نےکوئی رابطہ نہیں کیا، آگ سےجھلس کر 160 سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

متاثرین کے مطابق مٹی کے طوفان کے باعث گھرکے صحن میں جلنے والے چولہے سے آگ بھڑکی اور پھیل گئی۔

پولیس کے مطابق گاؤں فیض محمد دریائی میں 50 اور گاؤں صالح ماچھی میں 25 سے زائد کچے مکانات بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...