Home پاکستان سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا،وزیرداخلہ

سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا،وزیرداخلہ

اگر عمران خان کے خلاف بدعنوانی کا کوئی کیس آیا تو پہلے تحقیقات کی جائیں گی،عمران خان کی زندگی کو خطرے کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی انٹیلیجنس اطلاعات نہیں ہیں۔وزیرداخلہ راناثناء اللہ کی صحافیوں سے گفتگو

لاہور( سٹاف رپورٹر ) نئے وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔اگر عمران خان کے خلاف بدعنوانی کا کوئی کیس آیا تو پہلے تحقیقات کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے، عمران خان کی زندگی کو خطرے کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی انٹیلیجنس اطلاعات نہیں ہیں۔ این این آئی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ میں اربوں روپے کے گھپلوں کی اطلاع ملی ہے اس پر تحقیقات ہونگی۔

دہشتگردی کی نئی لہر سے نمٹنے کیلئے طویل المدتی اور مختصر المدتی پالیسیاں وضح کی جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر پابندیاں نہیں لگائیں گے بلکہ اسے ریگولیٹ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ انفارمیشن اور اظہار رائے کیلئے سوشل میڈیا بہترین پلیٹ فارم ہے،مجھ پر منشیات کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے انکی تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ موقف بدلنے میں تیز ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سفارتی پاسپورٹ سابق وزیراعظم نواز شریف کا حق ہے اور انہیں جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے شخص کو ملکی شہریت سے محروم کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے میں اصلاحات کریں گے اور اسے سیاسی انتقامی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ سابق حکمران پارٹی کیخلاف کسی قسم کی کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے سابق وزرائے اعظم اور وزرا کی سیکیورٹی فورا واپس لے لی تھی ہم ایسا نہیں کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...