Home پاکستان عمران دور حکومت میں لنگر خانوں کی تعداد پر ثانیہ نشتر اور...

عمران دور حکومت میں لنگر خانوں کی تعداد پر ثانیہ نشتر اور احسن اقبال میں نوک جھونک

عمران خان کے دور حکومت میں احساس پروگرام کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کے درمیان نوک جھونک ہوگئی۔

احسن اقبال نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ عمران نیازی حکومت کے دور میں پورے ملک میں فقط 19 لنگر خانے چلے ، ڈھنڈورا یوں پیٹا گیا جیسے کہ پورے ملک میں جال پھیلا دیا گیا ہو اور لطف کی بات یہ ہے کہ ان میں خوراک “سیلانی” (NGO) فراہم کرتی تھی، پرایا مال مگر کریڈٹ اپنا، ساری حکومت سوشل میڈیا کے پراپیگنڈا کے زور پہ چل رہی تھی۔

بعد ازاں ثانیہ نشتر نے احسن اقبال کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتےہوئے انھیں جواب دیا۔

جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خاص ہدایت پر پورے ملک میں 184لنگر کھولےگئے۔

ثانیہ نشتر نے لنگر خانوں کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ تقریباََ 125پناہ گاہوں میں لنگر خانے، 19احساس لنگر خانے اور احساس کوئی بھوکا نہ سوئے کے 40ٹرک لنگر کھولےگئے۔

ثانیہ نشتر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ روزانہ تقریباََ ایک لاکھ سے زائد مزدور و مستحق افراد مستفید ہوتے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...