اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پاکستان کی عوام دستور کی پاسداری اور جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں۔
آئین کو کاغذوں کا پلندہ قرار دینے والی سوچ چاہتی ہے کہ پاکستان افراتفری کا شکار رہے۔منگل کے روز بلاول بھٹو زرداری نے 18ویں آئینی ترمیم کو 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت حکومت کے دوران اٹھارہویں ترمیم کی منظوری تاریخ ساز کارنامہ تھا۔ آصف علی زرداری نے اٹھارہویں ترمیم کے تحت صدر کو حاصل تمام ایگزیکٹیو اختیارات پارلیمان کو دیئے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے نتیجے میں صوبوں کو ان کا حق ملا، وفاق مضبوط ہو۔اٹھارویں ترمیم نے صوبہ خیبرپختونخوا کو اس کی شناخت دی۔ بلاول نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد کوئی بھی آئین شکن اپنی مرضی کا نقاب نہیں لگا سکتا۔