Home انٹرٹينمنٹ سیاستدانوں کی ڈگریوں پر انور مقصود اور معین اختر کی دلچسپ تکرار...

سیاستدانوں کی ڈگریوں پر انور مقصود اور معین اختر کی دلچسپ تکرار کا پرانا کلپ وائرل

پاکستانی لیجنڈز مرحوم معین اختر اور انور مقصود کی’سیاستدانوں کی ڈگریوں‘ پر دلچسپ تکرار کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔

کلپ معین اختر اور انور مقصود کے مشہورِ زمانہ پروگرام ‘لوز ٹاک’ کا ہے جس میں دونوں فنکار سیاستدانوں کی تعلیم، ڈگریوں پر طنز اور میٹرک، بی اے پر تکرار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

کامیڈین، معین اختر نے ویڈیو میں خواجہ سرا کا روپ دھارا ہوا ہے جو میٹرک سے قبل ہی بی اے کی تعلیم حاصل کرنے کا خواہش مند ہے۔

کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انور مقصود انٹرویو کرتے ہوئے خواجہ سرا کے کردار یعنی معین اختر سے سوال کرتے ہیں کہ آپ میٹرک سے قبل بی اے کیسے کر سکتے ہیں، یہ جاہلوں والی باتیں نہ کریں، ایسا کرنا نا ممکن ہے۔

https://www.instagram.com/p/Ccj36m9I7CY/

جواب میں معین اختر کہتے ہیں کہ ’یہ ایک عام بات، وہ ایسے بہت سارے سیاستدانوں کو جانتی ہیں جو کہ انتخابات سے قبل میٹرک پاس اور الیکشنز کے قریب آتے ہی بی اے پاس ہو جاتے ہیں‘۔

بات جاری رکھتے ہوئے خواجہ سرا بنے معین اختر کہتے ہیں کہ ‘بالکل ویسے ہی جیسے ہمارے سیاستدان میٹرک سے قبل بی اے کی ڈگری حاصل کر لیتے ہیں بالکل ویسے ہی میں بھی بی اے کر لوں گا۔‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

انتہائےشہادت امام حسین۴

تحریر: رخسانہ اسد لاہور شاہ است حسین، بادشاہ است حسین……دین است حسین، دین پناہ است حسین……سردادنداددست دردست...

نوشہرہ: گاڑی پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے

نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم باللہ کی گاڑی پر فائرنگ سے وہ خود اور ان...

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض، پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی: مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت خراب ہوگئی

کراچی کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق جب...

اینہاں دا کاں تے چٹا ای رہنااے

روداد خیال : صفدر علی خاں اپنے اخبار کی اشاعت کا تسلسل جاری رکھنے کی خاطر سرگرم...