Home انٹرٹينمنٹ صاحبہ نے بیٹیوں سے متعلق بیان پر وضاحت دیدی

صاحبہ نے بیٹیوں سے متعلق بیان پر وضاحت دیدی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صاحبہ افضل نے حال ہی میں بیٹیوں سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر وضاحت دے دی۔

حال ہی میں صاحبہ نے شوہر ریمبو اور دونوں بیٹوں کے ساتھ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اللہ نے مجھے بیٹیاں نہیں دیں جس پر اس کی شکرگزار ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ سے بیٹوں کی خواہش تھی، بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے، ان کا دکھ نہیں دیکھا جاتا۔

صاحبہ کے انٹرویو کا کلپ وائرل ہوا تو سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اب اداکارہ نے وضاحت پیش کی ہے۔

صاحبہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بیٹی رحمت ہوتی ہے اور مجھے صرف بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللّہ پاک، ہمیں اُس ہر نعمت پر شکر ادا کرنے کی توفیق ادا کرے جو ہمیں ملی ہے اور جو نہیں ملی، میری بات میں صرف ڈر تھا اور کوئی دوسرا مطلب نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللّہ تعالیٰ ہر بیٹی کے نصیب اچھے کرے، آمین۔

دوسری جانب اداکارہ حرا خان نے صاحبہ پر سخت الفاظ میں تنقید کی، انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ ‘بیٹیوں کو کیوں کچھ کرنے کی اجازت نہیں ہوتی؟ کیونکہ آپ جیسے والدین ہوتے ہیں’۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

ماہ زوالحجہ عبادات و فضیلت

تحریر رخسانہ اسد حج اسلام کا پانچواں رکن ہے حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کیلے...

ڈائمنڈ جوبلی اور صوبائی محتسب

تحریر؛ روہیل اکبرمبارک ہو ہم اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر نے والے ہیں گذرے ہوئے ان سالوں کی ڈائمنڈ...

چھٹا رکن

تحریر؛ پروفیسر محمد عبداللہ بھٹیجب بھی کوئی اہل حق خدائے بزرگ و برتر کے کرم اورخاص اشارے کے تحت جہالت کفر...

چور نگری

تحریر؛ ناصر نقوی جب ایماندار، فرض شناس اور محنتی کو اس کی محنت و مشقت کا صلہ...

کراچی میں تیز بارش کب سے ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 2 جولائی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیف...