روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے، آج انٹربینک میں ڈالر 1 روپیہ 48 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں کاروبار بند ہونے پر ڈالر 185.92 روپےکا ہے، انٹربینک کے چار سیشنز میں ڈالر 4.37 روپے مہنگا ہوا، 16 اپریل کو ڈالر 181.55 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.70 روپے مہنگا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 187.20 روپےکا ہے۔
16 اپریل کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 182 روپےکا تھا، اوپن مارکیٹ میں چار سیشننز میں ڈالر 5.20 روپے مہنگا ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/Lb1wgzZQVr pic.twitter.com/XluX4Q0tBn
— SBP (@StateBank_Pak) April 20, 2022