Home بلاگ گندم کی کٹائی کا موسم

گندم کی کٹائی کا موسم

ڈیرے دار
سہیل بشیر منج

وطن عزیز میں گندم کی فصل پک کر تیار ہو چکی ہے جدھر دیکھو یوں گمان ہوتا ہے کہ میری مٹی نے سونا اگل دیا ہو یہ میرے کسان چھ ماہ کی انتھک محنت کے سلے میں میرے رب کی رحمت ہے یہ میرے کسان کی امیدوں پر بہار آنے کا موسم ہے
رمضان کریم اور روزے کی حالت میں بہت سے کسان گندم کی کٹائی میں مصروف ہیں میں اپنے رب سے دعا گو ہوں کہ اے تمام جہانوں کے رب میرے دیس پر رحم فرما دے میرے مالک میرے کسانوں پر رحم فرما دے جو روزے کی حالت میں گندم کی کٹائی کر رہے ہیں میرے مالک میرے دیس کے کھیتوں میں سونا پک کر تیار کھڑا ہے اسے بارش اور آندھیوں کی نظر سے محفوظ رکھنا آمین
میرے دیس میں نئی فصل آنے سے پہلے نئی حکومت آچکی ہے اللہ کریم انہیں میرے وطن کے لیے بہتر فیصلے کرنے کی توفیق عطا فرمائے

اب کچھ گزارشات جو زمیندار بھائیوں سے کرنا چاہتا ہوں جب گندم کی کٹائی کا موسم ہوتا ہے تو ہر طرف سموگ اور گردوغبار ہو جاتا ہے گزشتہ سال کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی گندی ترین آب و ہوا والے ممالک کی فہرست میں وطن عزیز کے دوسرے نمبر پر ہے
جو کہ ایک خطرناک اور قابل شرمندگی اعداد و شمار ہیں اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ کسان ریپر پر یا ہارویسٹر سے کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کو آگ لگا دیتے ہیں جبکہ حکومت نے اس پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس سال یہ غلطی ہرگز نہ کریے گا کیونکہ اب حکومت بدل چکی ہے اب کے حکمران شاید آپ کو ایسا نہ کرنے دیں اگر پھر بھی آپ نے کوئی ایسی حرکت کی تو یقین کر لیں کہ آپ کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو سکتی ہے
ویسے بھی جب آپ اپنی گندم کر لے آتے ہیں تو زمین پر گر جانے والے باقی دانے میرے رب کی بہت سی مخلوقات کا حصہ ہوتا ہے آپ کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ اپنا رزق اٹھا لیں اور دوسری مخلوقات کا رزق جلا دیں آپ کا بخوبی جانتے ہیں کہ گندم
کہ جو دانے زمین پر رہ جاتے ہیں وہ پرندوں اور حشرات کی سال بھر کی خوراک ہوتے ہیں
انہیں ویئرہاؤس،گودام اور فریزر کی سہولت میسر نہیں ہوتی وہ روزانہ کی بنیاد پر نکلتے ہیں اپنا رزق کے اکٹھا کرتے ہیں اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں
جب آپ اپنی فصل کی باقیات کو آگ لگا دیتے ہیں تو شاید آپ نہیں جانتے کیا آپ نے لاکھوں کروڑوں حشرات کو بھی جلا دیا ہے ان کی رفتار اتنی تیز نہیں ہوتی کہ وہ بھاگ کر اپنی جان بچا سکیں کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کا ایک عمل آپ کو رب کے عذاب میں مبتلا کردے خدارا ایسا ظلم ہر گز نہ کریں
گاؤں کے دوسرے لوگوں کو بھی خیال رکھنا ہوگا کہ اگر کوئی ذمیندار اپنی فصل کی باقیات کو آگ لگائے تو آپ فورا پولیس کی ہیلپ لائن پر کال کریں اور
اگر آپ کو پولیس بھی کاروائی کرنے سے گریز کرتی نظر آئے تو اس کی ویڈیو بنائیں اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں تاکہ پولیس کارروائی کرنے پر مجبور ہوجائے
گندم کی کٹائی کے موسم میں گردوغبار سے فضا آلودہ ہو جاتی ہے جو سانس کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لئے بہت خطرناک ہے میں ڈسٹ الرجی والے حضرات سے گزارش کروں گا کہ وہ ان دنوں خصوصی احتیاط کریں بلا وجہ گھر سے نہ نکلیں اگر باہر نکلنا ضروری ہو تو ماسک کا استعمال کریں اور ایسی ادویات ساتھ
رکھیں جو ڈسٹ الرجی کے حملے کی صورت میں آپ کو پرسکون سانس لینے میں مدد فراہم کر سکے اللہ کریم سانس کے مریضوں پر اپنی خصوصی رحمت فرمائے
جب ہم چھوٹے ہوتے تھے تو گندم کی فصل آنے پر ہمیں ریڑ ی، کمیوں کو لاگ اور مساکین کو عشر دیا جاتا تھا جو فصل کا دسواں حصہ ہوتا ہے اگر آپ ادا کرتے ہیں تو آپ کی فصل بابرکت اور پاک ہو جاتی ہے
لیکن جدید دور میں یہ ساری روایات دم توڑ چکی ہیں ان روایات کو دوبارہ سے شروع کر لیں اس سے بہت سے غریبوں کا بھلا ہو جائے گا
تحریک انصاف نے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں عوام کا بھرکس نکال دیا ہے بڑے بڑے سفید پوش لوگ رل گئے ہیں پاکستان کی تاریخ کا شاید یہ سیاہ ترین دور ہوگا جس میں عمرونہ اور کرونا نے مل کر میرے دیس کو ایسا برباد کیا ہے کہ اس کو سال 2018
والی صورتحال پر واپس آنے میں جانے کتنا وقت لگ جائے تبدیلی نے
سفید پوش طبقے کی عزت ونا موس کو مٹی میں ملا دیا میرے ہم وطنوں برائے کرم اپنے گردو نواح میں نظر دوڑائیں بہت سے شرم و حیا والے لوگ آپ کی مدد کے منتظر ہیں لیکن وہ اپنے وقار کی خاطر کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا سکتے آپ اپنی فہم و فراست سے انہیں خود تلاش کریں رات کے اندھیرے میں ان کے گھروں تک ان کے حصے کی گندم پہنچا دیں آپ کا یہ عمل ہرگز ضائع نہیں ہوگا آپ کی فصل پاک ہوجائے گی اے میرے پروردگار میرے دیس کی مٹی یوں ہی سونا اگلتی رہے اور میرے کسان کو خوشحال کرتی رہے آمین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

دعا زہرا کی عمر 15سے 16سال کے درمیان ہے: میڈیکل بورڈ کی رپورٹ

کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔

کپتان سمیت قومی ہاکی کھلاڑیوں کا نوکریاں دینے کا مطالبہ

کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے لیکن...

ملک بھر میں سندھ کورونا کیسز میں سب سے آگے

ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں سندھ سب سے آگے ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ...

رمیز راجا اور سابق کرکٹرز کی ملاقات کی اندرونی کہانی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجاکی کراچی میں سابق کرکٹرز کے ساتھ ملاقات کی دلچسپ اندرونی کہانی منظر عام...

عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو چیلنج کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔