Home پاکستان سلامتی کونسل میں ویٹو کا جواز لازم کرنے پر جنرل اسمبلی میں...

سلامتی کونسل میں ویٹو کا جواز لازم کرنے پر جنرل اسمبلی میں غور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹوکا جواز لازم کرنے پر جنرل اسمبلی میں غور شروع کردیا گیا۔

ویٹوکا جوازپیش کرنے سے متعلق تجویزیورپی ملک لکتونسٹائن نے پیش کی ہے۔

سلامتی کونسل میں برطانیہ، فرانس، امریکا، روس اورچین ویٹوکا حق رکھتے ہیں، اگر منظوری دی گئی تو ویٹوکے 10 روز میں جنرل اسمبلی اجلاس طلب کیاجاسکےگا جب کہ قراردادویٹوکرنے والے ملک کو جنرل اسمبلی کے سامنےجوازپیش کرنا پڑےگا۔

دوسری جانب ویٹوکاجوازلازم کرنےکی تجویزکی امریکا نےکھل کرحمایت کی ہے۔

امریکی مندوب کا کہنا ہے کہ2عشروں میں روس کی جانب سے ویٹوکا شرمناک استعمال کرنے پر تشویش ہے، ویٹوکا حق یوکرین جنگ پر صدرپیوٹن کو مذمت سے بچانے میں استعمال کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ 1946 سے اب تک روس ویٹوپاورکو 143مرتبہ استعمال کرچکا ہے جب کہ 1946 سے اب تک امریکا نے 86، برطانیہ 30، چین اور فرانس نے 18بار ویٹو کاحق استعمال کیا۔

حالیہ برسوں میں امریکا نے اسرائیل کےخلاف قراردادیں روکنےکےلیے ویٹواستعمال کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...