Home پاکستان آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے...

آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا شیڈول بھی طے کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا اور بجٹ سیشن یکم جون سے شروع ہوکر پورا مہینہ جاری رہےگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بجٹ سےقبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں پارلیمانی ایام پورے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اگلا اجلاس عید کے بعد 9 مئی کو بلایا جائے گا، رواں پارلیمانی سال کا آٹھواں سیشن 8 دن چلانےکے بعد 16 مئی کو ملتوی کردیا جائےگا جب کہ رواں پارلیمانی سال کا آخری سیشن 25 جولائی سے 5 اگست تک ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پارلیمانی کیلنڈرکے مطابق اب تک پارلیمانی سال کے7 اجلاس اور 81 پارلیمانی ایام مکمل ہوئے جب کہ آئینی طور پر پارلیمانی سال میں قومی اسمبلی کا اجلاس 130 دن ہونا ضروری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...