Home پاکستان بیٹے سالک نے میری اجازت سے شہباز شریف کو ووٹ دیا: چودھری...

بیٹے سالک نے میری اجازت سے شہباز شریف کو ووٹ دیا: چودھری شجاعت

لاہور(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے ان کی اجازت سے ہی شہباز شریف کو ووٹ دیا۔

یاد رہے کہ 11 اپریل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں مسلم لیگ کے ق اراکین اسمبلی چوہدری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ نے شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد اور وزیراعظم کے انتخاب میں ساتھ دینے پر چوہدری شجاعت حسین کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین نے شہباز شریف کی کابینہ میں بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔

اب اس حوالے سے چوہدری شجاعت کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم کے الیکشن میں چوہدری سالک حسین نے اپنے ووٹ کے بارے میں شہباز شریف کو ووٹ دینے کا فیصلہ میرے مشورے اور مجھ سے پوچھ کر کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

پاکستان کی ساکھ خراب کرنے والوں کے شر سے محفوظ رہنے کی ضرورت

اداریہ پاکستان میں الزام تراشیوں سے مخالف کو زچ کرنے کا عمل بہت پرانا ہے تاہم اب...

گجرات ڈویژن اور حافظ آباد کی عوام کا فیصلہ؟

تحریر؛ راؤ غلام مصطفیوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے گجرات کودسویں ڈویژن کا درجہ دینے کی منظوری کے بعد باقاعدہ...

عالمی معیشت میں خاندانی کاروبار

تحریر؛ اکرام سہگلدنیا بھر میں خاندانی فرموں کا غلبہ اب اچھی طرح سے قائم ہے: عوامی طور پر تجارت کی جانے...

گجرات ڈویژن اور انسانی ہمدردی

تحریر؛ روہیل اکبرگجرات پنجاب کا 10واں ڈیژن بن گیاجس سے وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملیں گے اب انکا اپنا نظام...

ملک بھرمیں PTCL کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔ پی ٹی سی ایل...