حمزہ شہباز :21 دن سے 11 کروڑ کا صوبہ
بغیر حکومت کے تھا

145

لاہور(سٹاف رپورٹر)نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے

کہ21 دن سے 11 کروڑ کا صوبہ بغیر حکومت کے تھا عدالتی احکامات کے تحت پہلے وزیراعلی کا انتخاب ہوا اور اب حلف لینے کے حوالے سے آئین کی فتح ہوئی۔ان خیالات کااظہار حمزہ شہبازشریف نے جمعہ کے روز لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی جانب سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے انکار کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کے لئے اپنا نمائندہ مقررکرنے کے حکم پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ کس طرح اس دور میں آئین و قانون کا مذاق بنایا گیا۔انشاللہ اب یہ صوبہ دوبارہ سے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا۔