بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا ٹنڈولکر جلد اپنی پہلی فلم میں دکھائی دیں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارا کو اداکاری میں خاصی دلچسپی ہے اور حال ہی میں انہوں نے اداکاری سیکھنے کے لیے ایک انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ بھی لیا ہے جس کے بعد سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سارا اپنا بالی وڈ ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سارا کو والدین کی جانب سے کیرئیر کے انتخاب میں کسی قسم کی مخالفت کا سامنا نہیں ہے۔
سارا ٹنڈولکر کے بارے میں دیگر تفصیلات:
24 سالہ سارا نے لندن یونیورسٹی سے میڈیسن میں ڈگری حاصل کی ہے، سارا سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں جنہیں لوگ بطور ماڈل بھی پہچانتے ہیں۔