Home پاکستان فروغ نسیم کے جانبداری کے الزام پر جسٹس فائز وکلا انرولمنٹ کمیٹی...

فروغ نسیم کے جانبداری کے الزام پر جسٹس فائز وکلا انرولمنٹ کمیٹی کی سربراہی سے دستبردار

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سابق وزیر قانون فروغ نسیم کی وکالت کا لائسنس بحال کرنے کی درخواست کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسی وکلا انرولمنٹ کمیٹی کی سربراہی سے دستبردار ہوگئے۔

سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے لائسنس بحالی کیلئے پاکستان بار کونسل میں درخواست دے رکھی ہے۔ انہوں نے لائسنس بحالی میں تاخیر پر جسٹس قاضی فائز عیسی پر جانبداری کا الزام لگایا تھا۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے دستبردار ہونے سے متعلق پاکستان بار کونسل کو خط لکھ کر آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم کی لائسنس بحالی کی درخواست جسٹس قاضی فائز عیسی کے سامنے رکھی ہی نہیں گئی، انرولمنٹ کمیٹی کے کسی ممبر نے جسٹس قاضی فائز عیسی سے کوئی سفارش نہیں کی، فروغ نسیم نے جسٹس قاضی فائز عیسی پر بطور چیئرمین وکلا انرولمنٹ کمیٹی جانبداری کا الزام لگایا کہ 8 اپریل کو لائسنس بحالی کی درخواست دی تاہم بدنیتی کے باعث منظور نہ کی گئی، الزام لگایا گیا کہ انرولمنٹ کمیٹی ممبران نے درخواست منظور کرنے کی سفارش کی مگر جسٹس قاضی فائز عیسی ٹس سے مس نہ ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

’کیا ہم واقعی آزاد ہیں؟

تحریر : ایم فاروق انجم بھٹہ سوچیۓ کہ اگر ہم واقعی آزاد ہیں تو اب بھی ہم...

جناح انمول ہے

منشاقاضیحسب منشا شاعر مشرق علامہ اقبال نے چراغ رخ زیبا لے کر اس ہستی کو تلاش کر...

پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹ کے لیے 33 کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیے ، ٹیم کے...

کراچی میں شدید بارشیں، انٹرمیڈیٹ کے 13 اگست کے پرچے اور پریکٹیکلز ملتوی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر ہفتہ 13 اگست کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے...

ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ کیوں لیے؟ شہری 22 سال بعد مقدمہ جیت گیا

بھارتی شہری ریلوے ٹکٹ کی مد میں 20 روپے زیادہ لینے کے خلاف کیا گیا مقدمہ بلآخر 22 سال بعد جیت...