Home پاکستان مریم کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست: لاہور ہائیکورٹ کا تیسرا بینچ بھی...

مریم کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست: لاہور ہائیکورٹ کا تیسرا بینچ بھی تحلیل

لاہورہائیکورٹ کے ایک ہی دن میں دوسرے جج نے مریم نواز کی پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

مریم نواز نے عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کررکھی ہے جس پر عدالت نے گزشتہ روز سماعت بھی کی اور ای سی ایل رولز طلب کیے۔

منگل کےروز لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد لیگی رہنما کی درخواست نئے بینچ کے روبرو لگانے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوائی گئی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس اسجد جاوید گھرال کو بینچ میں شامل کیا اور ان کے ساتھ جسٹس باقر نجفی بینچ کا حصہ تھے تاہم درخواست پر سماعت جب شروع ہوئی تو جسٹس باقر نجفی نے بتایا کہ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد یہ بینچ بھی تحلیل کیا جاتا ہے۔

جسٹس اسجد کی جانب سے معذرت کے بعد ایک بار پھر مریم نواز کی درخواست پر سماعت کا معاملہ چیف جسٹس کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک بینچ درخواست پر سماعت سے معذرت کرچکا ہے اور اب تک مجموعی طور پر تین جج مریم نواز کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

دعا زہرا کی عمر 15سے 16سال کے درمیان ہے: میڈیکل بورڈ کی رپورٹ

کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔

کپتان سمیت قومی ہاکی کھلاڑیوں کا نوکریاں دینے کا مطالبہ

کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے لیکن...

ملک بھر میں سندھ کورونا کیسز میں سب سے آگے

ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں سندھ سب سے آگے ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ...

رمیز راجا اور سابق کرکٹرز کی ملاقات کی اندرونی کہانی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجاکی کراچی میں سابق کرکٹرز کے ساتھ ملاقات کی دلچسپ اندرونی کہانی منظر عام...

عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو چیلنج کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔