Home پاکستان وفد کے ہمراہ عمرے پر جانے پر شاہ محمود کا وزیراعظم پر...

وفد کے ہمراہ عمرے پر جانے پر شاہ محمود کا وزیراعظم پر طنز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کے ہمراہ عمرے پر جانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر طنزیہ بیان جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امپورٹڈ وزیراعظم کے ہمراہ عمرہ پر جانے والوں کی طویل فہرست قابلِ تشویش بات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات جانتے ہوئے بھی سرکاری خرچ پر عیاشی ان کی بےشرمی اور لاپرواہی کی عکاس ہے۔

 ٹوئٹر پر شاہ محمود قریشی نے ادھورا شعر لکھا

کعبے کس منہ سے جاؤ گے امپورٹڈ

شرم تم کو۔۔۔۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے اور ان کے ہمراہ اتحادی جماعتوں کے سربراہ بھی عمرہ پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہناہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو اپنے ہمراہ دورہ سعودی عرب جانے اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے وفد میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Must Read

دعا زہرا کی عمر 15سے 16سال کے درمیان ہے: میڈیکل بورڈ کی رپورٹ

کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔

کپتان سمیت قومی ہاکی کھلاڑیوں کا نوکریاں دینے کا مطالبہ

کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے لیکن...

ملک بھر میں سندھ کورونا کیسز میں سب سے آگے

ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں سندھ سب سے آگے ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ...

رمیز راجا اور سابق کرکٹرز کی ملاقات کی اندرونی کہانی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجاکی کراچی میں سابق کرکٹرز کے ساتھ ملاقات کی دلچسپ اندرونی کہانی منظر عام...

عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو چیلنج کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔