اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پی ائی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایئر کموڈور جواد ظفر اچانک حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
بحیثیت کیڈٹ اعزازی شمشیر حاصل کرنے والے جواد ظفر ایئر فورس کے مایہ ناز فائٹر پائلٹ تھے۔
ان کی خدمات کے سلسلے میں حکومتِ پاکستان نے انہیں کئی اعزازات سے نوازا تھا۔