دھماکے کی اطلاع ملتی ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے حادثہ کی طرف روانہ
کراچی (کرائم رپورٹر+سٹاف رپورٹر)کراچی یونیورسٹی کے اندر موجود ایک وین میں دھماکا ہوا ہے جس کے سبب متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
جامعہ کراچی کے طلبا کو لے جانے والی ایک وین میں دھماکے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں وین دھماکے کے وقت کراچی یونیورسٹی کے اندر موجود تھی۔
دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی جس کے سبب لوگوں میں خوف پھیل گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتی ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب ہوا، یہ سی این جی سلنڈر پھٹنے کا نتیجہ لگتا ہے، دھماکے کے سبب وین میں آگ لگ گئی تاہم دھماکے کی نوعیت کا حتمی اندازہ بعد میں ہوگا۔