بلاول بھٹو کی بطور وزیر خارجہ حلف برداری پر بختاور پر جوش

141

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی حلف برداری پر بختاور بھٹو بھی پر جوش رہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر بھائی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا اور بطور وزیر خارجہ ذمہ داریاں نبھانے کا عزم ظاہر کیا ۔ بلاول بھٹو کی حلف برداری والے دن پر ان کی بہن بختاور بھٹو بھی پر جوش رہیں۔

بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری میں بلاول بھٹو کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔